Sbs Urdu -

گینگ وار کے شکار لیاری میں امن ، نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں عروج پر

Informações:

Sinopse

لیاری، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جنوب مغربی حصے میں موجود وہ علاقہ ہے جس کا نام سنتے ہی لوگ سہم جاتے تھے، گولیوں کی تڑتڑاہ ، بم دھماکوں کی وحشت ناک آوازیں ، گینگ وار کی آپسی لڑائی اور منشیات کی فروخت کیلیے علاقوں پر قبضے کرنے کی جنگ، اہلیانِ لیاری نے ان بدترین حالات کا انتہائی مشکل اور بے شمار قربانیاں دے کرسامنا کیا لیکن اب یہاں حالات بدلنا شروع ہوگئے ہیں، گولیوں کی آواز کے بجائے یہاں میوسیقی سنائی دیتی ہے، گینگ وارز کی لڑائی ختم ہوئی تو کمیونٹی سینٹرز آباد ہونے لگے، منشیات فروشوں سے جان چھڑانے کے بعد اہلیانِ لیاری اب اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے کوشاں نظر آتے ہیں۔