Moeez Rehman
Tum Ab Chandni ki Baat kartay ho || Urdu Poetry ||
- Autor: Vários
- Narrador: Vários
- Editora: Podcast
- Duração: 0:02:34
- Mais informações
Informações:
Sinopse
تم اب چاندنی کی بات کرتے ہو کیسی حیرانی کی بات کرتے ہو وہ جاتے ہوئے اُجالے بھی لے گیا تم پھر روشنی کی بات کرتے ہو منزل کا نشاں دکھائی نہ دے ادھوری کہانی کی بات کرتے ہو پُرنم ہیں درد کو پا کر آنکھیں تم کس ویرانی کی بات کرتے ہو اتنے غم کے عوض ملی یہ راحت کس کامرانی کی بات کرتے ہو چلے جانا ہے دنیا کو چھوڑ کر تو کیوں بے ایمانی کی بات کرتے ہو ہنسنا نہیں ہے کبھی تمہیں عؔین کیوں شادمانی کی بات کرتے ہو شاعر : عبیدالرحمن طاہر آواز : معیز رحمان #urdusadpoetry #urdupoetrycollection #UrduAwaz #Writingkhiyalat #Musafir #MR