Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editora: Podcast
  • Duração: 53:10:51
  • Mais informações

Informações:

Sinopse

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episódios

  • اردو نیوز فلیش: 25 دسمبر 2024

    25/12/2024 Duração: 03min

    جنوبی آسٹریلیا کے حکام نے ریاست کے کچھ حصوں میں آگ لگانے پر پابندی عائد کردی اوراقوام متحدہ نے سوڈان میں قحط کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

  • پاکستان میں امن، خوشی، اُمید اور محبت کا پیغام دیتا کرسمس کا تہوار

    25/12/2024 Duração: 09min

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اِس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، گھروں میں مزیدار قسم کے پکوان بنائے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کہیں بچوں میں تحائف کی تقیسم ہو رہی ہے تو کہیں پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

  • اردو نیوز فلیش: 24 دسمبر 2024

    24/12/2024 Duração: 02min

    مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا بھر میں آگ کے خطرے کے بارے میں ہوشیار رہیں اور ڈارون پر سمندری طوفان ٹریسی کے اثرات کو 50 سال مکمل۔

  • دسمبر کی سردیوں میں گاؤں کا کرسمس میلہ اور طمانچہ دار کبڈی پھر سے دیکھنا چاہتا ہوں، پاسٹر جمیل انور

    24/12/2024 Duração: 11min

    پاسٹر جمیل انور کی خواہش ہے کہ دسمبر کی سردیوں میں اپنے گاؤں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا کر وہاں کا روائتی کرسمس میلہ اپنے بچوں کو دکھائیں۔ سنئے سڈنی کے رہائشی پاسٹر جمیل انور کی کرسمس کی یادوں پر مبنی خصوصی پوڈکاسٹ۔

  • HelpingACT: A unified effort of migrants and Australians in the Christmas charity drive - کرسمس کی چھٹیوں میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کینبرا کے تارکینِ وطن اور آسٹریلینز شانہ بشانہ

    24/12/2024 Duração: 06min

    The charity organization HelpingACT, based in Canberra, is running a donation and charity campaign for those in need this Christmas holiday. Volunteers from Pakistani, Indian, Afghan, and Australian backgrounds work together to assist those in need. Key volunteers include coordinator Mohammed Ali, Manar Ahmad, Basil La Brooy, and Sana Sadyar. Their collaboration reflects the multicultural unity in Australia and highlights the role of migrants in volunteering to help others. - کینبرا میں قائیم چیریٹی تنظیم ہیلپنگ اے سی ٹی HelpingACT کرسمس کی ان چھٹیوں میں ضرورت مندوں کے لئے عطیاتی اور خیراتی مہم چلا رہی ہے، اس تنظیم کے رضاکاروں میں دیگر کمیونیٹیز کے افراد کے ساتھ پاکستانی، ہندوستانی، افغانی اور آسٹریلین رضاکار ضرورت مندوں کی مدد کے لیے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔اہم رضاکاروں میں معاون کار رضاکار محمد علی ، منار احمد، باسل لا بروئے، اور ثنا سدیار شامل ہیں،جانئے یہ کثیر الثقافتی اشتراک آسٹریلیا میں دوسروں کی رضاکارانہ مدد کرنے میں تارکینِ وطن کے کردار کو کس طرح اجاگر کرتا ہے۔

  • آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ فرح سولومن کہتی کہ فیملی کے بغیر کرسمس کا تہوار منانا بہت مشکل ہوتا ہے

    23/12/2024 Duração: 08min

    آسٹریلیا میں زیر تعلیم کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ فرح سولومن کہتی ہے کہ پاکستان میں جاکر اپنی فیملی کےساتھ کرسمس کا تہوار منانا چاہتی ہوں فیملی کے بغیر کرسمس منانا بہت مشکل ہے انکا مزید کہنا تھا فیملی سے دور ہونے کے باوجود یہاں چرچز میں جاکر کرسچن کمیونٹی سے فیملی جیسا پیار ملتا ہے

  • اردو نیوز فلیش: 23 دسمبر 2024

    23/12/2024 Duração: 03min

    پریمیئر کرس منز نے تعطیلات کے دوران تنخواہ میں اضافے پر زور دینے والی ٹرانسپورٹ یونینوں کے ایک مجموعہ کی طرف سے صنعتی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ موسم گرما میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں، آسٹریلیا میں پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں ڈوبنے کے زیادہ واقعات ہوئے ہیں - 2023 میں 14 کے مقابلے میں 18 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

  • آسٹریلیا کے یونیورسٹی کیمپسز میں نسل پرستی 'منظم اور وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی' ہے

    23/12/2024 Duração: 04min

    آسٹریلیا میں انسانی حقوق کے نگران ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے یونیورسٹی کیمپس میں نسل پرستی 'منظم اور وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی' ہے۔ نسلی امتیاز کے کمشنر کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اس شعبے کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے، جس کا اصرار ہے کہ وہ شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔

  • گرمائی تعطیلات بچوں کی سماجی تربیت کا بہترین موقع لیکن کیسے ؟

    20/12/2024 Duração: 05min

    آسٹریلیا جیسے کثیر الثقافتی معاشرے میں دنیا کے مختلف خطوں سے آکر بسنے والے تارکین وطن کے لیے اسکولوں سے بچوں کی طویل گرمائی تعطیلات ان کی سماجی تربیت اور ہم آہنگی کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں لیکن کیسے؟

  • بین الاقوامی طلباء کی تعداد کو کنٹرول کرنے کا نیا منصوبہ: ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ میں تاخیر

    20/12/2024 Duração: 05min

    آسٹریلوی حکومت نے اگلے سال یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلباء کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا ہے جو ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ کو سست کر سکے گا تاہم تعلیم کے شعبے اور اپوزیشن کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنا جا رہا ہے.

  • ہفتہ رفتہ :20 دسمبر 2024

    20/12/2024 Duração: 05min

    آسٹریلوی باشندے 7.3 شدت کے مہلک زلزلے کے بعد وانواتو سے وطن واپس. وکٹوریہ میں مجوزہ قوانین کے تحت عبادت گاہوں کے باہر مظاہروں پر پابندی ،آسٹریلیا میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی ایلچی آفتاب ملک نے مغربی سڈنی میں اسلامو فوبیا کے تازہ ترین واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے

  • More than a million people won’t discuss Christmas with their children as holiday stress mounts - لاکھوں لوگ مہنگائی کے سبب بچوں سے کرسمس کا تذکرہ نہیں کررہے!

    19/12/2024 Duração: 06min

    Many Australians are looking forward to spending Christmas surrounded by friends and family. But a cost-of-living crisis at home and ongoing conflicts overseas mean others are feeling a sense of stress and even dread.That's led services like the Salvation Army and the Australian Red Cross to step in to make life a little easier for the estimated 1.9 million Australians who will reach out to a charity for help during this holiday season. - بہت سے آسٹریلین شہری کرسمس کا انتظار دوستوں اور کنبہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے کرتے ہیں۔ لیکن مقامی طور پر ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بیرون ملک موجود تنازعات اور جنگیں انہیں پریشانی اور ایک حد تک خوف میں مبتلا کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سالویشن آرمی اور آسٹریلوی ریڈ کراس جیسی خدمات نے اندازے کے مطابق 1.9 ملین آسٹریلوی باشندوں کی زندگی کو قدرے آسان بنانے کے لیے قدم بڑھایا جو ان چھٹیوں کے دوران مدد کے لیے خیراتی ادارے تک پہنچیں گے۔

  • نیا سال نیا عزم : آسٹریلیا خلائی تسخیر کے مشن پر

    19/12/2024 Duração: 05min

    ایک تاریخی راکٹ کی لانچ سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے خلائی ایونٹ کی میزبانی اور جدید ٹیکنالوجیز اور روزگار کے مواقعوں تک، آسٹریلیا میں اسپیس ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

  • اردو نیوز فلیش:19 دسمبر 2024

    19/12/2024 Duração: 03min

    آسٹریلین شہریوں کو اضافی ٹیکس اور خدمات میں کٹوتیوں کا سامنا کوئینز لینڈ کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود اقلیتی گروپوں کے عملے اور طلباء نے یونیورسٹیوں میں نسل پرستی کی مختلف شکلوں کی اطلاع دی ہے

  • سن 2024: عالمی جنگ، بدامنی، ہنگامہ آرائی کا سال

    18/12/2024 Duração: 14min

    غزہ کی جنگ اس سال بین الاقوامی شہ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے۔ اگست میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے دنیا کی توجہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد سے 10 ماہ کے عرصے میں 40 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کی جانب مبذول کرائی تھی یہ ایک ایسا سال بھی رہا ہے جو امریکی سیاست میں اتار چڑھاؤ سے بھرا ہوا ہے۔

  • اردو نیوز فلیش: 18 دسمبر 2024

    18/12/2024 Duração: 04min

    آسٹریلیا کی امدادی اور طبی ٹیمیں مہلک زلزلے کے بعد مدد کے لیے وانواتو کے لیے روانہ ہو گئیں اور وسط سال کے بجٹ اپ ڈیٹ جاری۔

  • What is Zionism, and is it antisemitic to be anti-Israel? - SBS Examines: صہونیت کیا ہے اور کیا اسرائیل مخالفت یہود مخالفت ہے؟

    18/12/2024 Duração: 08min

    Reports of anti-Jewish incidents in Australia are on the rise. But there's disagreement on where to draw the line between antisemitism and anti-Zionism. - آسٹریلیا میں یہودی مخالف واقعات کی اطلاعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن اس بات پر اختلاف ہے کہ سام دشمنی(اینٹی سیمیٹزم) اور صیہونیت مخالف کے درمیان لکیر کہاں کھینچی جائے۔

  • پاکستان رپورٹ: حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات شروع کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار

    18/12/2024 Duração: 08min

    عمران خان نے پارٹی رہنماوں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کیلئے معطل کردی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو پارلیمان میں مذاکرات کی پیشکش کردی۔ عمران خان اور انکی اہلیہ بشرہ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں پراسیکیوشن نے حتمی دلائل مکمل کرلئے۔ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی آمنے سامنے ہیں۔

  • اسلامو فوبیا نے اسکولوں اور مساجد میں سیکیورٹی خدشات کو جنم دیا ہے

    17/12/2024 Duração: 09min

    ایک طرف آسٹریلیا یہودی مخالف حملوں میں اضافے کا جواب دے رہا ہے تو دوسری جانب اسلاموفوبیا کی اطلاعات بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ گھر چھوڑنے سے ڈرتی ہیں اور اسکول میں انہیں بچوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں.

  • Are you in need of crisis accommodation? - کیا آپ کو رہائش کے لئے فوری جگہ کی ضرورت ہے؟

    17/12/2024 Duração: 09min

    If you are homeless or at risk of becoming homeless it can be difficult knowing who to ask for a safe place to go. You don’t have to feel isolated, and there is no shame in asking for help. There are services that can point you to crisis accommodation and support, wherever you are. - اگر آپ بے گھر ہیں یا بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں تو ایسی صورت میں کہاں جانا ہے اورکس سے مدد طلب کرنی ہے ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ آپ خود کو تنہا محسوس نہ کریں اور یاد رکھیں کہ مدد طلب کرنےمیں شرم کی کوئی بات نہیں ہے ۔ایسی خدمات ہیں جو ضرورت کے وقت آپ کے لئے رہائش اور مدد کی طرف نشاندہی کر سکتی ہیں۔

página 1 de 25